ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ممبئی ایئرپورٹ سےسلیم خان نامی ایک اور مسلم شخص گرفتار؛ لشکر طیبہ کا ممبر ہونے کا دعویٰ

ممبئی ایئرپورٹ سےسلیم خان نامی ایک اور مسلم شخص گرفتار؛ لشکر طیبہ کا ممبر ہونے کا دعویٰ

Mon, 17 Jul 2017 21:35:27  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،17؍جولائی (ایس او نیوز) ممبئی پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ممبئی ہوائی اڈے پر سلیم خان نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش کی خصوصی جانچ ایجنسی (یوپی اے ٹی ایس)کو اس کی 2008سے تلاش تھی۔

تفتیشی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ وہ حال ہی میں اتر پردیش کے فیض آباد سے گرفتار آئی ایس آئی ایجنٹ آفتاب کو بیرون ملک سے ہدایات دیتا تھا اورپیسہ بھیجتا تھا۔ دعوے کے مطابق 2008میں رام پور میں سی آر پی ایف پر حملے کے لیے گرفتار دہشت گرد کوثر اور شریف نے بتایا تھا کہ سلیم خان بھی ان کے ساتھ اور اس نے ان کے ساتھ 2007میں مظفرآباد دہشت گردانہ کیمپ میں ٹریننگ لی تھی ۔

ذرائع کے مطابق سلیم کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری تھا اور اسے ممبئی لوٹتے وقت ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا ۔سلیم خان کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ اصل میں اتر پردیش کے ضلع فتح پور کے گاؤں بند پور تھانہ ہاتھ گاؤں کا رہنے والا ہے۔اس سے مہاراشٹر اور یوپی اے ٹی ایس کی طرف سے ممبئی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ سلیم عرب امارات میں رہ رہا تھا اور ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد سلیم کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔
 


Share: